گلوکاری کا فن برسوں کی ریاضت کے بعد آتا ہے ‘ فرح انور

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) گلوکارہ فرح انور نے کہاہے کہ گلوکاری کا فن برسوں کی ریاضت کے بعد آتا ہے ،کچھ لوگوںکو گوڈ گفٹڈ آواز مل جاتی ہے اور و ہ جلدی مقبول ہوجاتے ہیں ،میں نے گلوکاری کے میدان میں اپنے فن سے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے جس میں میرے اساتذہ کا بڑا ہاتھ ہے ۔انہوںنے ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اداکاری کی نسبت گلوکاری زیادہ مشکل ہے اور میں نے ان مشکلات کا بڑا خندہ پیشانی سے سامنا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں درجنوں شوز کرچکی ہوں ،امریکہ اور یورپ میں میرے پرستاروںکا ایک بڑا حلقہ موجود ہے ۔ فرح انور نے کہا کہ برصغیر میں نور جہاں، لتا منگیشکر ، مہندی حسن اور استاد نصرت فتح علی خان جیسے عظیم گلوکار پیدا ہوئے اور انہوںنے گلوکاری کی وجہ سے پوری دنیا میں شہرت حاصل کی اور ایسے گلوکار وں کو مجھے دور دور تک کوئی متبادل نظر نہیں آتا۔ اپنے حوالے سے انہوںنے ایک سوال کے جوا ب میں کہاکہ میں ابھی خود فن کی طالبہ ہوں اور سیکھنے کا عمل جاری ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں