رائیونڈ تحصیل ہیڈکواٹرز ہسپتال کے بعد گنگارام ہسپتال میں لیبر روم کے باہر بھی راہداری میں بچے کی پیدائش
وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا ،ہسپتال کے ڈائریکٹر ایمرجنسی معطل ، سینئر پروفیسرز پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی بنانے کا اعلان
جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:57
(جاری ہے)
پیدائش کے تھوڑی ہی دیر بعد اس وقت پریشان کن صورتحال پیدا ہوئی، جب بچے کی سانس اچانک رک گئی، جس پر ایک نرس نے آکر بچے کی سانس بحال کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو فوری ہسپتال پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کر لی۔ شہباز شریف نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کر کے جامع رپورٹ پیش کی جائے اور ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔واقعے کے فوری بعد صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق گنگا رام ہسپتال پہنچے اور ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر عبدالغفار کو معطل کرتے ہوئے سینئر پروفیسرز پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کر دیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ واقعے کے ذمہ دار افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔انہوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کل شام ہسپتال آئی تھی اوران کا چیک اپ کیا گیا تھا۔ آج بھی خاتون چیک اپ کے لیے ہسپتال آئی تو انہیں کچھ وقت دیا گیااور چہل قدمی کی ہدایت کی گئی ، خاتون چہل قدمی کے لئے گئی تھی کہ باہر بچے کی پیدائش ہو گئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر ڈائریکٹر ایمرجنسی گنگا رام ہسپتال کو معطل کیا گیا ہے، تکنیکی طور پر بھی صورتحال دیکھ رہے ہیں۔ سینئر پروفیسرز کی ایک اعلی کمیٹی کے ذریعے تحقیقات کروائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں گائنی کی ہزاروں خواتین آتی ہیں اور ڈاکٹر بہت کام کررہے ہیں لیکن مریضوں کو بھی چاہیے کہ وہ وقت پر آئیں ۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاںمحمود الرشید بھی واقعے کے فوری بعد ہسپتال پہنچ گئے اور متاثرہ خاتون کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔ انہوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں مریض بہت زیادہ ہیں اور بستر کم ہیں ، حکومت عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔واضح رہے کہ 17 اکتوبر کو رائیونڈ کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں بھی ڈاکٹر کی عدم موجودگی اور عملے کی جانب سے علاج معالجے سے انکار کے باعث ایک خاتون نے ہسپتال کے باہر فرش پر بچے کو جنم دیا تھا، جس کے بعد صوبائی انتظامیہ کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا تھا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے رائے ونڈ میں گرانفروش بے لگام ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ناکام
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب