مسلم لیگ (ن) کا ریاض پیرزادہ جیسے فصلی بٹیروں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

نوازشریف کی وطن واپسی پر مفادپرست ٹولے سے جان چھڑوانے کی پالیسی وضع کی جائے گی،آئندہ الیکشن کیلئے ٹکٹ اور فنڈز بھی نہ دیے جائیں،وفادارکارکنان نے بھی مخالفین کے ہاتھوں میں کھیلنےوالوں سےپارٹی کوپاک کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ن لیگی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:43

مسلم لیگ (ن) کا ریاض پیرزادہ جیسے فصلی بٹیروں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اکتوبر2017ء ) : ذرائع سے معلوم ہواہے کہ مسلم لیگ ن نے ریاض پیرزادہ جیسے فصلی بٹیروں کیخلاف کاروائی کافیصلہ کرلیاہے،نوازشریف کی وطن واپسی پرایسے کرپٹ اور مفادپرست ٹولے سے جان چھڑوانے کی پالیسی وضع کی جائے گی، ن لیگ کے وفادارکارکنان نے بھی پارٹی کو فصلی بٹیروں سے پاک کرنے کامطالبہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدراورسابق وزیراعظم محمد نوازشریف 26اکتوبرکواحتساب عدالت میں پیشی کیلئے لندن سے وطن واپس آرہے ہیں۔

نوازشریف نے اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی بیماری کے باعث لندن میں مقیم ہیں۔نوازشریف نے احتساب عدالت میں زیرسماعت مقدمات کا سامنا کرتے ہوئے اپنابھرپوردفاع کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے۔ذرائع نے مزید بتایاکہ قائد ن لیگ اور سابق وزیراعظم نوازشریف گرفتاریوں یا جیلوں سے بالکل نہیں گھبراتے ۔

(جاری ہے)

اسی لیے انہوں نے خود وطن واپس آکرمقدمات کاسامنا کرنے کافیصلہ کیاہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کوتوڑنے کیلئے کوششیں بھی جاری ہیں۔تاکہ پروپیگنڈاعناصراور سیاسی مخالفین اپنے مقاصدمیں کامیاب ہوسکیں۔سیاسی مخالفین نے مسلم لیگ ن میں ریاض پیرزادہ جیسے لوگوں بغاوت پراکساناشروع کردیاہے۔ن لیگی کارکنان میں یہ تاثرپایاجاتاہے کہ ریاض پیرازادہ نے نوازشریف کی بجائے شہبازشریف کوپارٹی صدربنانے کی تجویزانہی سیاسی مخالفین اور پروپیگنڈاعناصرکے اشارے پرپیش کی ہے۔

نوازشریف کے پرانے پارٹی کارکنان کے نزدیک مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کوایسے فصلی بٹیروں کوپہلے سے خبردارکردیناچاہیے کہ جو پارٹی چھوڑناچاہتاہے۔اس کوپارٹی چھوڑنے کی اجازت ہے ایسے پارٹی رہنماؤں کونہ توفنڈزدیے جائیں اور نہ ہی آئندہ عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ دیاجائے۔ایک ن لیگی ورکرکاکہناہے کہ نوازشریف کی قیادت میں جماعت متحد ہے۔پارٹی کے اندراختلافات ،حمزہ شہبازیا مریم نواز،چوہدری نثارودیگرے درمیان اختلافات اپنی جگہ ٹھیک ہیں لیکن تمام پارٹی رہنماء اور کارکنان نوازشریف کی قیادت پرنہ صرف متفق ہیں بلکہ متحد بھی ہیں۔نواشریف کی وطن واپسی پرپارٹی اجلاس میں بلیک میل کرنے والے فصلی بٹیروں کوواضح الفاظ میں خبردارکردیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں