لاہور میں جاری سموگ سے متعلق پنجاب حکومت نےسرجوڑ لیے۔ اہم اقدامات کی ہدایت

پیر 23 اکتوبر 2017 20:21

لاہور میں جاری سموگ سے متعلق پنجاب حکومت نےسرجوڑ لیے۔ اہم اقدامات کی ہدایت
لاہور:(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2017) لاہور میں جاری سموگ سے متعلق پنجاب حکومت نے سرجوڑ لیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ماحولیات بیگم ذکیہ شاہنواز کی زیرصدارت لاہور میں سموگ سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں تحفظ ماحولیات، زراعت سمیت محکمہ موسمیات اور ایل ڈبلیو ایم سی سمیت ٹریفک پولیس کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیرماحولیات سمیت شرکاء کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور میں سموگ کو ختم کرنے کے لیے ضروری اقدام کیے جائیں تاہم لاہور میں اب کوڑے کو آگ لگانے پر دفعہ144 کے تحت مقددمات درج کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئیں ہیں۔

مزید یہ کہ ٹریفک پولیس سمیت ماحولیات کے نمائندوں کو ہدایات جاری کیں گئیں ہیں کہ د ھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کی جائےَ

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں