کھلاڑیوں میں پولو سیزن کے حوالے سے بہت زیادہ جوش و خروش پایا جا رہا ہے،پولو ان پنک ٹور نا منٹ میں 11 ٹیمیں کر یں گی، عرفان علی حیدر

پیر 23 اکتوبر 2017 21:03

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام نئے پولو سیزن کا پہلا بڑا ٹورنامنٹ پولو ان پنک 2017 ء جوکہ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کے تعاون سے ہو رہا ہے، ٹورنامنٹ میں 11 ٹیمیں شامل ہیں۔ لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر کے مطابق کھلاڑیوں میں پولو سیزن کے حوالے سے بہت زیادہ جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

پہلا بڑا ٹورنامنٹ ہے اور 11 ٹیمیں مدمقابل ہوں گے۔ آئوٹ آف دی ہیٹ اس ٹورنامنٹ میں پولو ان پنک کے ذریعے چھاتی کے کینسر سے متعلق لوگوں کو آگاہی فراہم کرنی ہے۔ عرفان علی حیدر کا کہنا تھا کہ اس سال گرائونڈز بہت زبردست ہیں اور لوگوں کو شاندار پولو دیکھنے کا موقع ملے گا۔ پول اے میں ٹوٹل نیوٹریشن، شیروڈ، ایم ایم ایس، باڑیز اور سکف شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پول بی میں گارڈ گروپ، ڈائمنڈ پینٹس، نیوایج، جل پنا، قتال پور اور بلیک ہارس پینٹ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ آج بروز بدھ کو دوپہر دو بجے ٹوٹل نیوٹریشن اور شیر وڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ٹوٹل نیوٹریشن میں راقیہ منصور، آغا بلال حیدر، فیصل شہزاد اور بلال حئی ، شیر وڈ میں بہاول محسن مان، فراست علی چٹھہ، میاں شہزاد عزیز اور عدنان جلیل اعظم، ایم ایم ایس میں فیصل خان، عرفان شیخ، میاں خرم منیر اورحارث ہارون ملک ، باڑیز کی ٹیم میں لینا باڑی، نفیس باڑی، بابر منوں اور احمد نواز ٹوانہ، سکف کی ٹیم میں میجر (ر) علی تیمور، ریحان بابر، بلال حیات نون اور محمد عثمان ملک شامل ہیں۔

پول بی کی ٹیموں میں گارڈ گروپ میں محمد زبیر خالد، عمار خالد، میاں حسین افتخار اور تیمور علی ملک، ڈائمنڈ پینٹس میں مصطفی عزیز، چودھری حسن منصور، عبداللہ دائود، اور میر شعیب احمد، نیو ایج میں ابراہیم باڑی، جمیل باڑی، المان جلیل اعظم، آغا موسی علی خان ، جل پنا میں دانیال شیخ، مدثر خان نیازی، محمد سمیر ملک اور عمر اسجد الٰہی، قتال پورمیں سعد خان، قدیر اشفاق، سید حسن عباس اور احمد بلال ریاض، بلیک ہارس پینٹس میں ابوبکر صدیق، فہد نون، غلام مصطفی منوں اور میر حذیفہ احمد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں