وزیراعلیٰ کی پانچواں ون ڈے میچ جیت کر سری لنکا کیخلاف وائٹ واش کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

پاکستانی کرکٹ ٹیم بھرپور اعتماد کے ساتھ کامیابیوں کے سفر کی جانب گامزن ہے،ٹی 20 سیریز بھی جیتے گی ، محمد شہبازشریف

پیر 23 اکتوبر 2017 21:03

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پانچواں ون ڈے میچ جیت کر سری لنکا کیخلاف وائٹ واش کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے، وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے سری لنکا کو وائٹ واش کرکے ون ڈے کرکٹ میں اپنی برتری ثابت کردی ہے،باولر عثمان شنواری نے شاندار باؤلنگ کر کے سری لنکن کے ٹاپ آڈر کو آؤٹ کیا،انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کی محنت رنگ لائی ہے اور ون ڈے سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی شاندار اور لائق ستائش رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھرپور اعتماد کے ساتھ کامیابیوں کے سفر کی جانب گامزن ہے اور امید ہے قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں