انسانی سمگلرز کے لئے شکنجہ مزید تنگ، سخت سزا کے لئے قانون سازی پر غور

ہفتہ 18 نومبر 2017 12:25

انسانی سمگلرز کے لئے شکنجہ مزید تنگ، سخت سزا کے لئے قانون سازی پر غور
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18نومبر2017ء):سانحہ تربت کے بعد انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے شکنجہ مزید تنگ کر دیا گیا ہے اور انسانی سمگلنگ کے لئے میں ملوث عناصر کو سخت سزا دینے کے لئے قانون سازی پر غور شروع کر دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

15نوجو ان جنہیں غیر قانونی طریقے سے بیرونی ممالک لے جایا جا رہا تھا جنہیں تربت کے علاقے میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا ,جبکہ ایف آئی اے حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ایران انسانی سمگلنگ میں ملوث 3بد نام زمانہ ایجنٹوں کے شناختی کارڈ ،موبائل فون کا ریکارڈ اور دیگر کوائف حاصل کر لئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے بلوچستان حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ایجنٹوں نے 15لوگوں سے فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کئے گئے تھے ۔ایف آئی اے حکام نے ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور،ملتان ،فیصل آباد،اور گوجرانوالہ سرکل کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ تمام علاقوں میں ایجنٹوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے ۔اور ان کو سزا دینے کے لئے قانون سازی پر غور شروع کر دیا گیا ہے ۔ایجنٹس کی گرفتاریوں سے نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد تک پہنچنے میں مدد ملے گی جبکہ سانحہ تربت سے متعلق مزید شواہد بھی حاصل کر لئے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں