اسحاق ڈار تا حال اپنا عہدہ چھوڑے کو تیار نہیں،نجی ٹی وی ذرائع

ہفتہ 18 نومبر 2017 13:27

اسحاق ڈار تا حال اپنا عہدہ چھوڑے کو تیار نہیں،نجی ٹی وی ذرائع
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18نومبر2017ء): نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار تا حال اپنا عہدہ چھوڑے کو تیار نہیں ہیں اور اگلے کچھ روز تک اسحاق ڈار کے استعفی کا بھی کوئی امکان نہیں ہے،اور نہ ہی وہ استعفی دینا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر اسحاق ڈار کے متعلق استعفی کا دباؤ ہے اس لئے یہ خبریں دی جا رہی ہیں۔نواز شریف نے بھی اسحاق ڈار کو استعفی دینے کا نہیں کہا ۔واضح رہے کہ آج صبح سے ہی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے متعلق خبریں دی جا رہی ہیں کہ کچھ روز میں اسحاق ڈار اپنے عہدے کو چھوڑ رہے ہیں اور ان کی جگہ مفتاح اسماعیل کو قلم دان بنائے جائے گا۔ 

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں