الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے بعد انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے ،اب عوام کی عدالت لگے گی ‘ حمزہ شہباز

جمہوریت کی گاڑی چلے گی اور چلتی رہنی چاہیے ،مقدمات نئی بات نہیں انہیںکئی سالوں سے بھگت رہے ہیں ،سر خرو ہونگے

ہفتہ 18 نومبر 2017 13:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے اب عوام کی عدالت لگے گی ،جمہوریت کی گاڑی چلے گی اور چلتی رہنی چاہیے ،مقدمات نئی بات نہیں انہیںکئی سالوں سے بھگت رہے ہیں اور انشا اللہ اب بھی سر خرو ہوں گے ،(ن) لیگ اور شریف خاندان میں اختلافات کی باتیں پرانی ہو چکی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصری شاہ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی طارق بٹ کے انتقال پران کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔ حمزہ شہبازنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے ۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت نے ملک سے بجلی کے اندھیرے دور کئے ، د ہشتگردی میں واضح کمی ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے اب عوام کی عدالت لگے گی اور وہی فیصلہ کریں گے ۔

جمہوریت کی گاڑی چلے گی اور چلتی رہنی چاہیے ۔ انہوںنے اسحاق ڈار کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ان کا اپنا ملک ہے وہ کیوں واپس نہیں آئیں گے۔ حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھلنے بارے سوال کے جواب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ مقدمات نئی بات نہیں انہیں کئی سالوں سے بھگت رہے ہیں۔ اسی کیس میں عدالت نے کہا کہ تھا کہ کم عمر ی کی وجہ سے میرے اوپر جرم نہیںبنتا ۔ ہمارا دامن صاف ہے اور سر خرو ہوں گے ۔ انہوںنے شریف خاندان اور (ن) لیگ میں اختلافات کے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ باتیں اب پرانی ہو چکی ہیں او روقت نے ثابت کیا ہے کہ شریف خاندا ن اور مسلم لیگ متحد ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں