عوامی تحریک یوتھ ونگ کا 29 واں یوم تاسیس 30 نومبر ء کو منایا جائیگا

ملک بھر میں ’’تکمیل پاکستان یوتھ کنونشنز ‘‘منعقد کیے جائیں گے

ہفتہ 18 نومبر 2017 13:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) عوامی تحریک یوتھ ونگ کا 29 واں یوم تاسیس 30 نومبر کو ملک بھر میں جوش و خروش سے منایا جائیگا، سیمینارز ،امن واک ،کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔ 29 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ملک بھر کی مرکزی، صوبائی، ضلعی اور تحصیلی تنظیمات تکمیل پاکستان کے عنوان سے تقاریب منعقد کریں گی۔

یوم تاسیس کی تقریبات 30 نومبر سے 25دسمبر یوم قائداعظم تک جاری رہیں گے۔ اختتامی تقریب 25دسمبر کو مزار قائد پر کراچی میں ہو گی۔اختتامی تقریب میں عوامی تحریک یوتھ ونگ کے صدر مظہر علوی سمیت عوامی تحریک، منہاج القرآن کے رہنماشرکت کریں گے۔یہ تقاریب تکمیل پاکستان یوتھ کنونشنز ،سیمینارز، کانفرنسز ،واک اور ریلیوں کی صورت میں ہوں گی، تقاریب میں حصول پاکستان سے تکمیل پاکستان تک کے سفر کے لیے نوجوانوں کے کردار اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی جائیگی۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک یوتھ ونگ کی 29 سالہ جدوجہد میں منہاج القرآن ،عوامی تحریک اور یوتھ ونگ کے سینئر قائدین ، کارکنان اور وابستگان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔ یوم تاسیس کی تقریبات میں شہدائے ماڈل ٹائون کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا اور عہد کیا جائیگاکہ انصاف کے حصول تک عوامی تحریک یوتھ ونگ چین سے نہیں بیٹھے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں