ہدایتکار پرویز ملک کی نویں برسی منائی گئی

ہفتہ 18 نومبر 2017 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار پرویز ملک کی 9ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی ۔پرویز ملک 1937ء میں کراچی میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے امریکہ سے ڈائریکشن ،پروڈکشن کا کورس کیا اوربطور ہدایت کارفلم ’’ہیرا اور پتھر ‘‘بنائی۔

(جاری ہے)

ا س فلم کی کامیابی کے بعد ان کی دوسری فلم ’’ارمان ‘‘ تھی ۔انہوں نے اپنے فنی کیریئر میں 25 کے قریب فلموں کی ڈائریکشن دی۔ان کی مشہور فلموں میں ہیرا اور پتھر، ارمان، احسان، دوراہا ،تلاش، قربانی ،پہچان، غریبوں کا بادشاہ اور دیگر شامل ہیں ۔پرویز ملک 18نومبر 2008ء کو اسلام آباد میں انتقال کر گئے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں