وزیراعلیٰ پنجاب کی بلوچستان کے علاقے تربت میں 5افراد کے قتل کے واقعہ کی مذمت

افراد کا قتل ایک دلخراش واقعہ ہے ،معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے‘شہبازشریف

ہفتہ 18 نومبر 2017 18:46

وزیراعلیٰ پنجاب کی بلوچستان کے علاقے تربت میں 5افراد کے قتل کے واقعہ کی مذمت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بلوچستان کے علاقے تربت میں 5افراد کے قتل کے واقعہ کی مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دکھ اورافسوس کا اظہارکیاہے اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تربت میں 5 افراد کا قتل ایک دلخراش واقعہ ہے اورمعصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کیساتھ ہیںاورسوگوار خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں