اسحاق ڈار کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے، انٹر پول سے گرفتار کرکے واپس لایا جائے ، اعجاز احمد چوہدری

حکومت مفلوج ہو چکی ہے ، میعشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ، اسحاق ڈار قومی مجرم ہے انہیں وزارت پر رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں، رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:14

اسحاق ڈار کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے، انٹر پول سے گرفتار کرکے واپس لایا جائے ، اعجاز احمد چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجازا حمد چوہدری نے کہا کہ اسحاق ڈار کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے اور انہیں انٹرپول کے زریعے گرفتار کرکے پاکستان واپس لایا جائے اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی ان سے وصول کی جائے ، انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار جیسے لٹیر ے اور منی لانڈر ملک کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹ کر بیرون ملک بھاگ جاتے ہے قوم ان بہروپیوں کو پہچان چکی ہے، حکومت مفلوج ہو چکی ہے ، میعشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ، اسحاق ڈار قومی مجرم ہے انہیں وزارت پر رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں وہ فوری طور پر استعفیٰ دیں ، انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کا ٹھکانہ جیل ہے ، حیلے بہانوں اور ڈراموں سے کام نہیں چلے گا ،،نواز شریف ٹولے کی چوری اور سینہ زوری مزید چل نہیں سکتی ،شریف خاندان کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے وہ گزشتہ روز اپنی رہائش گا ہ پر پارٹی رہنمائوں شاہد گوندل ، محمود جوئیہ اور ظاہر چوہدری سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اینڈ کمپنی نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ، عوام جھولیاں اٹھا اٹھا کر ان کو بد دعائیں دے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پسے ہوئے طبقات کی نمائندہ جماعت ہے اور اس کی تمام پالیساں عوام کی امنگو ں کی ترجمانی کرتی ہے آج نواز حکومت کی کوتاہیوں کی وجہ سے ملکی ایکسپورٹ نچلی سطح تک گر چکی ہے جس کی حکمرانوں کو کوئی فکر نہیں ،بنارسی ٹھگوں کا ٹولہ احتساب کے کٹہرے میں کھڑا ہے جب کے سرکاری وسائل سے انہیںشاہی پروٹول دیا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے ،بعد ازاں اتوار کے روز حلقہ این 127کی مختلف یونین کونسل میں ممبر سازی مہم کے سلسلے میں لگائے گئے کیمپوں کا دورہ کریں گے اور ایم پی اے شنیلا روت کی رہائش گاہ پر ممبر سازی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بھی خطاب کریں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں