رواں ماہ کے آخر تک سانحہ ماڈل ٹاون کا کیس بھی کھولنے کی تیاریاں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 نومبر 2017 20:43

رواں ماہ کے آخر تک سانحہ ماڈل ٹاون کا کیس بھی کھولنے کی تیاریاں
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 نومبر2017ء) رواں ماہ کے آخر تک سانحہ ماڈل ٹاون کا کیس بھی کھولنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک سانحہ ماڈل ٹاون کا کیس بھی کھولنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سانحہ ماڈل ٹاون کی جے آئی ٹی رپورٹ عدالت کی جانب سے حاصل کر لی گئی ہے۔ رپورٹ دیکھنے کے بعد اب ماڈل ٹاون سانحے کا کیس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شیخ رشید کا دعوی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں شہباز شریف مرکزی کردار ہیں اور وہ سیدھے جیل جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں