زرعی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے‘ محمد محمود

ترقیاتی منصوبے کسان کی ترقی سے براہ راست منسلک ہیں‘ سیکرٹری زراعت پنجاب

اتوار 19 نومبر 2017 14:10

لاہور (این این آئیسیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ زرعی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے،ترقیاتی منصوبے کسان کی ترقی سے براہ راست منسلک ہیں۔ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سالانہ زرعی ترقیاتی پروگرام پر عمل درآمد کے حوالے سے میں خود بھی نظر رکھے ہوئے ہوں اور اس حوالے سے تمام متعلقہ شعبے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

فرائض سے غفلت کی گنجائش نہیں۔

(جاری ہے)

زرعی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ترقی کا سفر بھی تیز ہوگا اور کسانوں کو ریلیف ملے گا۔ کسان کی ترقی ہی ملکی معیشت کی ترقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ اہداف کو بروقت حاصل کرنا دراصل کسان کی خدمت ہے۔ محکمہ زراعت کے افسران ان منصوبوں کو مقررہ وقت پرمکمل کرنے کے لئے دن رات ایک کردیں۔ اگر تمام افسران اپنے فرض کو پورا کریں تو کوئی وجہ نہیں ہم اہداف کو حاصل نہ کریں۔ اگر کسی منصوبے میں کہیں مشکل کا سامنا ہے تواسے دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ محکمہ زراعت کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں