کسانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے مختلف زرعی اجناس کے پیداواری مقابلوں کا انعقاد جاری

اتوار 19 نومبر 2017 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء)کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف زرعی اجناس کے پیداواری مقابلے منعقد کیے جار ہے ہیں، ان مقابلوں سے کسانوں میں زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کا رجحان غیر معمولی طور پر تیز ہو گیا ہے اور ان میں محنت کرنے کے لیے جذبہ غیر معمولی طور پر بیدا ر ہوا ہے ۔ خادم پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پیداواری مقابلہ باسمتی دھان 2017-18 کا سلسلہ جاری ہے ۔

نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں زرعی مشینری بطور انعامات تقسیم کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

یہ مقابلے شیخوپورہ ، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ ، نارووال ، منڈی بہائوالدین، بہاولنگر ، جھنگ، پاکپتن، مظفر گڑھ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور، گجرات ، چنیوٹ، وہاڑی ، لاہور، ساہیوال ، خوشاب ، سرگودھا، خانیوال اور فیصل آبادمیں منعقد کیے جار ہے ہیں۔اس کے علاوہ آلو ،امرود ،آم ،کینواور کپاس کے پیداواری مقابلوں کا انعقاد کر کے ان کے کاشتکاروں میں نیا جوش و جذبہ پروان چڑھ رہا ہے ۔ محکمہ زراعت پنجاب نے کسانوں میں لگن اور محنت سے کام کرنے کے لیے مختلف منصوبہ جات شروع کیے ہوئے ہے جن کے بہترین نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں