بورڈ اور محمد حفیظ نے رابطہ کیا تو ایک مہینے کے اندر بالنگ ایکشن کو درست کرادوں گا‘ سعید اجمل

آئی سی سی کی جانب سے صرف پاکستانی بالرز کو نشانہ بنانا قابل تشویش ہے ،بورڈ اس کا نوٹس لے

اتوار 19 نومبر 2017 15:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز اسپنرسعید اجمل نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ اور محمد حفیظ نے ان سے رابطہ کیا تو وہ ایک مہینے کے اندر محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن کو درست کردیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سی2014میں معطل کیے جانے کے بعد ثقلین مشتاق اور مشتاق احمد نے بالنگ ایکشن کی درستگی کے لیے ان کی مدد کی تھی۔سعید اجمل نے پی سی بی کو نوٹس لینے پر زور دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا کہ آئی سی سی صرف پاکستانی بالرز کو نشانہ بنا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر پی سی بی چند مثبت اقدامات اٹھائے تو مجھے امید ہے کہ دوبارہ پاکستانی بالرز کو ان کے بالنگ ایکشن پر نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں