کارپوریٹ سیکٹر کا پریمیر کرکٹ لیگ کے نام سے کلب بنانے کا اعلان ،قواعد و ضوابط باہمی مشاورت سے طے کیے گئے

کلب کے زیر اہتمام ’’پریمیر سپرلیگ کارپوریٹ کرکٹ ٹورنا منٹ‘‘کا آغاز،آئی سی آئی اور ڈیسکو نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

اتوار 19 نومبر 2017 15:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) کارپوریٹ سیکٹر نے پریمیر کرکٹ لیگ کے نام سے کلب بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا آغاز کر دیا ،آٹھ ٹیمیں کلب کی ممبرہوں گی جبکہ کلب کے قواعد و ضوابط باہمی مشاورت سے طے کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق کارپوریٹ سیکٹر کی کرکٹ ٹیموںہنڈا، آئی سی آئی، ایف بی آر، ڈیسکون،جاز، فاطمہ گروپ، تھری ڈی ماڈلنگ اور نیسپاک کے کپتانوں نے تعمیر ی اور صحتمند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پریمیر کرکٹ لیگ کے نام سے متفقہ طور پر کلب بنانے کا فیصلہ کیا ۔

اس موقع پر یہ پایا کہ کلب کے قواعد و ضوابط باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے بنائے جائیں گے۔اسی تناظر میں پریمیر کرکٹ لیگ کے تحت ’’پریمیر سپرلیگ کارپوریٹ کرکٹ ٹورنا منٹ‘‘کا شاندار افتتاح بھی ہوا۔

(جاری ہے)

ایونٹ کا پہلا میچ آئی سی آئی اور ہنڈا کی ٹیموں کے درمیان ایل سی سی اے گرائونڈ میں کھیلا گیا ۔ہنڈا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 15.4اوورز میں 108رنز بنائے ۔

آئی سی آئی نے مطلوبہ ہدف 4کھلاڑیوں کے نقصان پر 17.4اوورز میں پورا کرلیا ۔آئی سی آئی کے محمد اویس کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔دوسرے میچ میںجاز اور ڈیسکون کی ٹیموں مد مقابل تھیں جس میں ڈیسکون بآسانی میچ جیت لیا ۔جاز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر18.1 اوورز میں 124رنز بنانے میںکامیاب ہو سکی ۔ڈیسکون کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف دو کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ رانا طاہر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں