عوام نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیکر نئی تاریخ رقم کی ہے۔پرویز ملک ،خواجہ عمران نذیر

پیر 20 نومبر 2017 16:38

عوام نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیکر نئی تاریخ رقم کی ہے۔پرویز ملک ،خواجہ عمران نذیر
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدرمحمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن تمام سیاسی اور جمہوری قوتوں کی متفقہ کاوشوں کی وجہ سے 2018ء میں ہوگا، پاکستان میں سیاسی جمہوری استحکام آچکا ہے، حکومت چاہتی ہے دھرنے کا پرامن حل نکلے اور انشاء اللہ ایسا ہی ہوگا،عمران خان نے جو بویا ہے وہی کاٹ رہے ہیں، ملک کے سیاسی نقشہ میں دوروز قبل تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر قانون سازی کی ہے، جمہوری قوتوں کے نمائندے جو قبل از وقت انتخابات کی خواہش رکھتے ہیںانہیں یقین ہو گیا ہے کہ الیکشن 2018ء میں ہی ہوں گے پہلے ممکن نہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یہاںلاہور دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرارکان اسمبلی مہر اشتیاق،میاں مرغوب، رمضان صدیق بھٹی،چوہدری شہباز، سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان،جاوید اقبال ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے میاں نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیکر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ، یہ پاکستان اور محب وطن عوام کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے سیسہ پلائی دیوار بن کر سازشوں کا مقابلہ کیا اورباطل کو شکست دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں