ْہوا وے میٹ 10 لائٹ کے نئے آرورا بلیو ورژن کی خریداری کیلئے لوگوں کا مارکیٹ میں رش بڑھ گیا

ہر شخص ہوا وے میٹ 10 لائٹ ڈیوائس 29,999 روپے میں پیشگی بکنگ کرا سکتا ہے

پیر 20 نومبر 2017 17:45

ْہوا وے میٹ 10 لائٹ کے نئے آرورا بلیو ورژن کی خریداری کیلئے لوگوں کا مارکیٹ میں رش بڑھ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء)ہوا وے میٹ 10 لائٹ کے نئے آرورا بلیو ورژن کو اپنے ہاتھوں میں لینے کیلئے لوگوں کا مارکیٹ میں رش بڑھ گیا ہے۔ اس کے مقبول رنگ کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ڈیوائس کی طلب میں اضافہ کی وجہ سے کمپنی آرورا بلیو ورژن کیلئے پیشگی آرڈرز دے رہی ہے اور اب ہر شخص صرف 29,999 روپے ہوا وے میٹ 10 لائٹ کے آرورا بلیو ورژن کی پیشگی بکنگ کرا سکتا ہے۔

ہوا وے میٹ 10 لائٹ جدید سافٹ ویئر اور اعلیٰ معیار کے ہارڈر ویئر کا حامل ہے۔ سیلفی سپر سٹار کے ناطے اس سمارٹ فون میں چار کیمرے ہیں، ایک 13 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ اور ایک 16 میگا پکسل رئیر کیمرہ جو 2 میگا پکسل کے ثانوی کیمرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ یہ کیمرے حیران کن تصویر کشی اور سمارٹ سیلفی ٹوننگ فلیش کے ذریعے روشنی سے بھرپور سیلفیز فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اب ہر کوئی سمارٹ فون کے ذریعے تصویر کشی کر سکتا ہے اور یہ ہوا وے میٹ 10 لائٹ کی تصویری مہارت کا ہی کمال ہے۔ ڈیوائس حقیقی طور پر خوبصورت ہے۔ ایک 5.9 انچ فل ویو ڈسپلے کے ساتھ ایک عمیق تجربہ لوگوں کو بڑی تصویر دیکھنے کے قابل بناتا ہے۔ اوکٹا کور Kirin 659 چپ سپٹ کی خصوصیت، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج کے باعث لوگ اپنی پسندیدہ تصاویر اور موسیقی کو ہمیشہ یادگار بنانے کے لئے محفوظ کر سکتے ہیں۔

3340 ایم اے ایچ کی بیٹری عام استعمال کی صورت میں دو دن کے لئے کافی ہے۔ ہوا وے میٹ 10 لائٹ کے آرورا بلیو ورژن کی استعداد کا ذکر کرتے ہوئے ہوا وے کنزیومر بزنس گروپ پاکستان کے جنرل منیجر مسٹر بلیو کنگ نے کہا کہ ہم عوام کی ضروریات سے آگاہ ہیں اور ان کی ضرورت کے مطابق ہی انہیں سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شاندار ڈیوائس بھرپور فیچرز اور خوبصورت کلرز میں میسر ہے۔ پاکستان کی مقبول اداکارہ عروہ ہوکین بھی ہوا وے میٹ 10 لائٹ کی شیدائی ہیں اور مثالی سیلفیز لینے کے لئے وہ اسے ایک مکمل ڈیوائس سمجھتی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں