مریم نوازکی این اے 120کے متحرک کارکن اور بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات، ضمنی انتخابات میں بھرپور محنت پر شاباش

پیر 20 نومبر 2017 18:16

مریم نوازکی این اے 120کے متحرک کارکن اور بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات، ضمنی انتخابات میں بھرپور محنت پر شاباش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے این اے 120کے متحرک کارکن اور بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کی، مریم نواز نے کارکنوں کو ضمنی انتخابات میں بھرپور محنت پر شاباش دی۔

(جاری ہے)

پیر کو مریم نواز سے این اے 120کے متحرک کارکن اور بلدیاتی نمائندوں نے ملاقات کی، ورکرز اور بلدیاتی نمائندوں نے ایم پی اے کے خلاف شکایات کیں، بلدیاتی نمائندوں اور ورکرز نے فنڈز، نوکریاں اور ترقیاتی منصوبے مکمل نہ ہونے کے شکوے کئے۔ مریم نواز نے کارکنوں کو ضمنی انتخابات میں بھرپور محنت پر شاباش دیتے ہوئے کارکنوں کو شکایات کا فوری ازالہ کرنے یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں