آصف زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹونے عمران خان کو طالبان خان قرار دے دیا

عمران خان کے طالبان خان چہرے سے مغرب لاعلم ہے،طالبان خان نے تعلیمی بجٹ میں فنڈ بھی مختص کیے،عوام سے پیپلزپارٹی کو طالبان مخالف ووٹ دینے کی اپیل ہے۔بختاور بھٹوکاعمران خان اورمولانا سمیع الحق کی ملاقات پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 نومبر 2017 18:18

آصف زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹونے عمران خان کو طالبان خان قرار دے دیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 نومبر2017ء ) : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے عمران خان کو طالبان خان قرار دے دیا ہے، عمران خان کے طالبان خان چہرے سے مغرب لاعلم ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر مملکت آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے عمران خان اور مولانا سمیع الحق کے درمیان ملاقات پرسوشل میڈیاپراپنے ردعمل میں کہا کہ عمران خان کے طالبان خان چہرے سے مغرب لاعلم ہے۔

عمران خان طالبان خان ہیں۔ قوم سے اپیل کرتی ہوں کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو طالبان مخالف ووٹ بھی دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کاطالبان خان کاچہرہ کھل کرسامنے آگیاہے۔ طالبان خان نے خیبرپختونخواہ کے تعلیم کے بجٹ میں طالبان کیلئے فنڈ بھی مختص کیے تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے گزشتہ روزچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں جمعیت علماء اسلام س کے سربراہ مولاناسمیع الحق نے ملاقات کی۔

اس موقع پردونوں جماعتوں کی قیادت نے آئندہ انتخابات کیلئے مشترکہ انتخابی لائحہ مرتب کرنے پراتفاق بھی کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ پی ٹی آئی اور جے یوآئی س قومی مسائل پرذہنی و نظریاتی ہم آہنگی رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب تک ملک میں کرپٹ عناصرموجودہیں ترقی کاسفرکامیابی سے ممکن نہیں۔ملک کوبیرونی اثررسوخ اور کرپشن سے پاک کرناپوری قوم کی ذمہ داری ہے۔عمران خان نے کہاکہ ملک کوبحرانو ں سے نکالنے کیلئے ہم خیال جماعتوں کوشانہ بشانہ محنت کرناہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں