ن لیگ کے تقسیم مزاحمتی گروپ نے نواز شریف کو تصادم کی سیاست میں دھکیل دیا ہے

بدھ 22 نومبر 2017 10:57

ن لیگ کے تقسیم مزاحمتی گروپ نے نواز شریف کو تصادم کی سیاست میں دھکیل دیا ہے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22نومبر2017ء) :مسلم لیگ ن دو واضح دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے ،مزاحمتی گروپ نواز شریف کو محاذ آرائی کی سیاست کروانے پر قائل ہو گیا ہے ۔مزاحمتی گروپ نے نواز شریف کو بیرون جانے سے روک دیا ہے اس گروپ نے نواز شریف کو ملک میں رہ کر کھل کر اپنے خلاف سازش کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کی ٹھان لی ہے ۔ٹکراو کی سیاست سے نواز شریف کی شدید نقصان پہنچے گا ۔

(جاری ہے)

قومی اخبار کے مطابق مذہمتی گروپ نے ان کو ہیرو بنانے کے چکر میں ٹکراؤ کی سیاست میں دھکیل دیا ہے جس کی وجہ سے پارٹی کے اندر شدید اضطراب پایا جاتا ہے نواز شریف کی ان پالیسیوں کی وجہ سے آنے والے دنوں میں مزید تفریق پیدا ہو سکتی ہے اور ٹکراؤ کی سیاست سے سینٹ اور عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو شدید نقصان ہو سکتا ہے ۔اس نازک موقع پر جارحانہ حکمت عملی کے اچھے نتائج نہیں ہوں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں