فردِ واحد سے وفاداری لینا اور من پسند نتائج حاصل کرنے کا دور گیا‘ پروفیسر ساجد میر

آئین توڑنے والوں اور پی سی او ججز کا کبھی احتساب نہیں ہوا ، کوئی ادارہ مقدس گائے نہیں ،یہ عمل بے لا گ ہونا چاہیے

بدھ 22 نومبر 2017 14:19

فردِ واحد سے وفاداری لینا اور من پسند نتائج حاصل کرنے کا دور گیا‘ پروفیسر ساجد میر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ مشرف کے دورِ آمریت کے انتخابی عمل کو شرف قبولیت دینے والے بے نقاب ہو گئے، پارلیمنٹ عوامی امنگوں کی ترجمان ہو تی ہے ۔مرکزی دفتر میں علما ء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی قیادت کا انتخاب عوام کرتے ہیں نہ کہ خواص۔

پارٹیوں کے لیے قیادت کی اہلیت اور نااہلیت کا فیصلہ چند بڑوں کی پنچائت نہیں کیا کرتی ،یہ حق عوام اور اسکے نمائندوں کو حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

اداروں سے آزادی، خودمختاری اور غیر جانب داری چھین کر فردِ واحد سے وفاداری لینا اور من پسند نتائج حاصل کرنے کا دور گیا۔ مضبوط ادارے ناصرف جمہوریت کو آمریت سے ممتاز کرتے ہیں بلکہ مضبوط ادارے ہی جمہوریت کی بنیاد ہے۔

اگر ادارے صاف شفاف اور غیر جانبدار ہوں گے تو ریاست کا مجموعی نظام بہتر ہوگا، تبھی عوام کا ریاست اور ریاست کے اداروں پر اعتماد بحال ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ احتساب کے لیے پک اینڈ چوز نہیں کی پالیسی درست نہیں۔ بلا امتیاز احتساب کبھی نہیں۔ آئین توڑنے والوں اور پی سی او ججز کا کبھی احتساب نہیںہوا ہے ۔ کوئی ادارہ مقدس گائے نہیں ۔یہ عمل بے لا گ ہونا چاہیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں