بھارت نے دنیا کے تیز ترین سپر سونک میزائل براہموس کا کامیاب تجربہ کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 22 نومبر 2017 14:14

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22نومبر 2017ء):بھارت نے دنیا کے تیز ترین سپر سونک میزائل براہموس کا کامیاب تجربہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق غربت اور مفلسی میں پستی عوام کے وطن بھارت کا جنگی جنون انتہاء کو چھونے لگا۔ اپنے عوام کی غربت و بدحالی کے قطع نظر بھارت دنیا پر حکمرانی کے خواب دیکھنے میں مست ہے اور اسلحے کی دوڑ میں دنیا بھر سے آگے نکلنے کی فکر میں رہتا ہے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین صورتحال کے مطابق بھارت نے براہموس نامی میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ۔میزائل کا تجربہ بھارتی فضائیہ کے طیارے سے داغ کر کیا گیا جبکہ اس کا ہدف خلیج بنگا ل میں تھا جو کامیاب ثابت ہوا۔براہموس نامی یہ میزائل دنیا کا تیز ترین سپر سونک کروز میزائل ہے۔اسے ہوا ،سمندر اور خشکی سے داغا جا سکتا ہے اور یہ اپنے ہدف کو خشکی پانی اور فضا میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں