سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے پارٹی صدر بننے سے عوام کی جیت ہوئی ہے،

اب سب کو مل کر فیصلہ کرنا ہے کہ حکومت فوج یا عدلیہ کرے گی یا پھر عوام کو حکومت کرنا ہے معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کی لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 22 نومبر 2017 14:59

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے پارٹی صدر بننے سے عوام کی جیت ہوئی ہے،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے پارٹی صدر بننے سے عوام کی جیت ہوئی ہے، اب سب کو مل کر فیصلہ کرنا ہے کہ حکومت فوج یا عدلیہ کرے گی یا پھر عوام کو حکومت کرنا ہے۔

(جاری ہے)

عاصمہ جہانگیرنے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو این آر او سے خوش نہیں تھیں، مسلم لیگ (ن) کا ماضی بہت خراب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوری قوتوں کو اکٹھے ہونا چاہیے تھا، مگرافسوس کہ جمہوری قوتوں نے اپنا کردار ادا نہیں کیا۔عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ وزیر ِقانون کو عہدے سے ہٹانے کا کوئی جواز نہیں، کل کو یہ لوگ کہیں گے کہ وزیرِ قانون کو پھانسی دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ احتساب سب کا برابری کی سطح پر ہونا چاہیے، مگر ایسا ہو نہیں رہا، بلکہ احتساب صرف ایک شخص کا ہو رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں