شریف خاندان کیخلاف چلتا پھرتا گواہ لندن میں ہے جسے نوازشریف خود واپس نہیں آنے دینگے‘ اعتزاز احسن

جمہوریت کو پیپلز پارٹی سے کوئی خطرہ نہیں ،نواز شریف عدلیہ پرحملوں سے جمہوریت ڈی ریل کررہے ہیں‘ رہنما پیپلز پارٹی

بدھ 22 نومبر 2017 17:30

شریف خاندان کیخلاف چلتا پھرتا گواہ لندن میں ہے جسے نوازشریف خود واپس نہیں آنے دینگے‘ اعتزاز احسن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف چلتا پھرتا گواہ لندن میں ہے جسے نوازشریف خود واپس نہیں آنے دیں گے،جمہوریت کو پیپلز پارٹی سے کوئی خطرہ نہیں بلکہ نواز شریف عدلیہ پرحملوں سے جمہوریت ڈی ریل کررہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں شہبازشریف اورچوہدری نثار کی سربراہی میں بننے والے گروپ کوموثر طریقے سے خاموش کرا کرساتھ ملا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپرز مل کا مجسم ثبوت لندن کے ہسپتال کے بستر پر ہے، شریف خاندان کیخلاف چلتاپھرتاگواہ لندن میں ہے، نوازشریف خود اسحاق ڈار کو واپس نہیں آنے دیں گے۔انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کررہی، نوازشریف عدلیہ پرحملوں سے جمہوریت کوڈی ریل کررہے ہیں، نوازشریف اپنے اقدامات سے جمہوریت کوڈی ریل کررہے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ نیب نے پنجاب کے حکمرانوں کیخلاف قدم اٹھایاہے، نیب نے قدم اٹھایا ہے تو یقینا ان کے پاس شواہد ہونگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں