یہودو انصاری نے کبھی ہمارے دوست نہیں ہوسکتے ،ان کی اسلام سے دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ‘بشری انصاری

دنیا میں تقریبا 60مسلم ممالک ہیں ،ان کے درمیان اپنے دشمنوں سے مقابلہ کرنے کیلئے کوئی اتحاد نہیں ‘انٹرو یو

اتوار 10 دسمبر 2017 14:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) فلم اورٹی وی کی سپر سٹار اداکا ر ہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ یہودو انصاری نے ہمیشہ دین اسلا م کو نقصان پہنچانے میں مصروف رہتے ہیں ۔ یہ بات ایک مسلمان کے علم میں ہے کہ یہود و انصاری کبھی ہمارے دوست نہیں ہوسکتے ،ان کی اسلام سے دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مگر مجھے اس بات کافسوس ہے ہوتا ہے کہ دنیا میں تقریبا 60مسلم ممالک ہیں اوران کے درمیان اپنے دشمنوں سے مقابلہ کرنے کیلئے کوئی اتحاد نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ایک انٹرو یو کے دوران کہاکہ یہی وجہ ہے کہ امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کر کے مسلمانوں کو چیلنج دیا ہے کہ اگر اب بھی مسلم ممالک نے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھ ے ہوکر اس کا جواب نہ دیا تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی ۔بشری انصاری نے کہاکہ ہمیں یہود کے بار میں چودہ سوسال پہلے ہمیں آگاہ کردیاگیا تھا کہ یہ مسلمانوں کے دشمن ہیں اوچودہ سوسال سے یہ حقیقت ہمارے سامنے ہے مگر دشمن قوتوں نے کبھی مسلمانوں کا اتحاد قائم ہونے ہیں جس کا پوری امت مسلمہ کو نقصان اٹھا پڑرہا ہے آج پوری دنیا کے مسلمانوں کو اتحاد کی ضرورت ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں