گانے کے مقاصد ہونے چاہیے تب جا کر گلوکار کی ذات کو فائدہ ملتا ہے‘عارف لوہار

موسیقی کے ذریعے بھی ہم لوگوں میں محبت کا شعور اجاگر کرسکتے ہیں ‘گلوکار

اتوار 10 دسمبر 2017 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ گانے کے مقاصد ہونے چاہیے تب جا کر گلوکار کی ذات کو فائدہ ملتا ہے ، جس طرح فلم اور ٹی وی ڈرامہ میں ایک موضوع ہوتا ہے ،گانے میں بھی شاعر عوامی ترجمانی کرتے ہیں جس کابڑ مثبت اثر سامنے آتا ہے ۔

(جاری ہے)

این این آئی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ صوفیانہ کلام میں لوگوں کو ایک پیغام دیا گیا ہے اوراسی لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ صوفیانہ کلام کو ترجیح دوں ۔

انہوںنے کہاکہ موسیقی کے ذریعے بھی ہم لوگوں میں محبت کا شعور اجاگر کرسکتے ہیں ۔ مستقبل میں میرے جو بھی گانے ہونگے اس میں زیادہ کوشش کروں گا کہ پیار ، محبت اور امن کا پیغام دوں جو نہ صرف پاکستانیوں کیلئے ہو بلکے پوری دنیا کے لوگ بھی اس سے مستفید ہوسکے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں