پیر حمیدالدین سیالوی سے اختلافات بات جیت سے حل کرنے چاہیے‘اعجاز شفیع

اتوار 10 دسمبر 2017 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ پیر حمیدالدین سیالوی سے اختلافات بات جیت سے حل کرنے چاہیے،پوری مسلم لیگ(ن) ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔اپنے ایک بیان میںانہوںنے کہاکہ قیام پاکستان سے تکمیل پاکستان تک مذہبی رہنمائوں کو اہم کردار رہا ہے۔حکومت کو درست راہ پر چلانے میں رہنمائی کرنا ان کا اہم فریضہ ہے اور حکومت ان کی رائے کو اولین ترجیحی دیتی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) مذہبی قیادت کو ساتھ لے کر چلے گی اور ان کے تعاون سے ملکی مسائل حل کرے گی۔انہوںنے کہاکہ پارٹی کو توڑنے والے والے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ان کو خوف ہے کہ اگر مسلم لیگ(ن) ایسے متحد رہی تو آئندہ عام انتخابات میں پھر مسلم لیگ(ن) ہی وفاق کی جماعت بننے گی اور ان کی ہی حکومت آئے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کو باہمی مشاورت کے ساتھ پیر حمیدالدین سیالوی کے تمام تحفظات کو دور کرنا چاہیے۔ان کا مقام ،عزت و احترام پوری پارٹی کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں