حکومت کیخلاف چھوٹے چھوٹے جن بوتل سے باہر نکالے جارہے ہیں‘ رانا ثنا اللہ خان

عوامی حمایت سے محروم جماعتیں(ن) کی مخالفت کی آڑ میںجمہوریت کو گھیرے میں نہ لائیں ‘ وزیر قانون

اتوار 10 دسمبر 2017 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ سازشی عناصر نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو مشکلات سے دوچار کرنے کیلئے شروع دن سے ہی مختلف منصوبے شروع کر رکھے ہیں، حکومت کے خلاف چھوٹے چھوٹے جن بوتل سے باہر نکالے جارہے ہیں لیکن عوام عام انتخابات میں انہیں دوبارہ بوتل میں بند کر دیں گے ۔

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ آصف علی زرداری جو کر رہے ہیں ان کی اپنی جماعت کے سنجیدہ لوگ اس پرحیران ہیں ۔

(جاری ہے)

عزیر بلوچ پر جے آئی ٹی کی رپورٹ نے ہلچل مچا رکھی ہے اور اب آصف زرداری کسی کے حصار میں آنا چاہتے ہیں لیکن وہ جومرضی کر لیں اس سے بچ نہیں سکیں گے ۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی سمیت دیگر گروہوں کے اکٹھے ہونے مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ جس طرح جتھوں کے ذریعے حکومت کو سر نگوں کرنے کی روایت ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے اس کے مستقبل میں منفی نتائج برآمد ہوں گے اور یہ ریاست کیلئے نقصان دہ ہوگا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آصف زرداری سمجھدار انسان ہیں انہیں چاہیے کہ پیپلز پارٹی کی جمہوری روایات کو پس پشت نہ ڈالیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں