پنجاب میں آئندہ سیزن کیلئے کاٹن پالیسی کی تیاری شروع کر دی گئی،مختلف گروپ تشکیل

اتوار 10 دسمبر 2017 16:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2017ء) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود کی ہدایت پر آئندہ سینز کے لئے کاٹن پالیسی کی تیاری شروع کر دی گئی۔ اس سلسلہ میں مختلف گروپس تشکیل دئیے گئے ہیں تاکہ کپاس کی پیداوار اور معیار میں اضافہ کر کے ملکی معیشت کو مضبوط و مستحکم اور کاشتکاروں کی خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔ محکمہ زراعت کی طرف سے کپاس کی ریکارڈ پیداوار کے لئے ابھی سے آف سیزن مینجمنٹ متعارف کرائی جارہی ہے۔

اس سلسلہ میں کاٹن کراپ پروڈکشن گروپ کا اجلاس وائس چانسلر محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی زیر صدارت تحقیقاتی ادارہ کپاس میں منعقد ہوا۔ آئندہ کپاس کی فصل کو درپیش مسائل اور زیادہ پیداوار کے حصول کے لیے اقدامات زیر بحث آئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اجلاس کے شرکا ئ نے قابل عمل تجاویز دیں۔

رواں سال کاٹن کی ریکارڈ پیداوار اور سنڈی فری ہونے کی وجہ سے پاکستانی کپاس دنیا بھر میں پسند کی گئی اور اس کی قیمت بھی زیادہ ملی ہے۔آئندہ سال کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں ، کپاس کے کاشتکاروں کو بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے ابھی سے رہنمائی فراہم کی جارہی ہے اور کپاس پیدا کرنے والے اضلاع میں آف سیزن مینجمنٹ متعارف کرائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں