محکمہ زراعت پنجاب نے سرکاری زرعی فارمز کو قبضہ گروپوں سے واگزار کرانے کیلئے منصوبہ تیار کرلیا

اتوار 10 دسمبر 2017 16:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2017ء) محکمہ زراعت پنجاب نے سرکاری زرعی فارمز کو قبضہ گروپوں سے واگزار کرانے کے لئے منصوبہ تیار کرلیا ، منصوبہ پر عمل ضلعی سطح پر انتظامیہ کے تعاون کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ سرکاری زرعی فارمزکے رقبوں کوناجائز قابضین سے فوری طور پرواگزار کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

فارمز کا رقبہ قبضہ مافیا سے واگزر کرانے کیلئے مقامی انتظامیہ کی مدد حاصل کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری زراعت نے اڈاپٹیو ریسرچ فارمز ،رکھ دائو سکھانی اور رکھ چھابڑی ڈیرہ غازیخان دورہ کیا اور محکمہ کے اعلی افسران کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری فارمز کو قبضہ گروپ سے وا گزار کرائیںاوریہاںزرعی اجناس کی بہتر پیداوار کے لئے اقدامات کریں۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری زراعت محمد محمود نے قرار دیا کہ بہترین زمین، ہیومن ریسورسز، ٹیکنیکل سٹاف اور وافر وسائل کے باوجود سرکاری فارمز پرفصلوں کی فی ایکڑ پیداوار بہت کم ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں