ڈیفنس فیز 8میں بینک کا سائن بورڈ لگاتے ہوئے تین افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ،ایک زخمی

اتوار 10 دسمبر 2017 22:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ ڈیفنس فیز 8میں بینک کا سائن بورڈ لگاتے ہوئے تین افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس ، لیسکو اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ چار مزدور ڈیفنس فیز 8میں ایک بینک کا سائن بورڈ لگانے میں مصروف تھے کہ اسی دوران لوہے کی سیڑھی اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے چھو گئی جس سے کرنٹ لگنے سے تین مزدور موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک مزدور جھلس کر زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

جاں بحق ہونے والے مزدروں میں ولی محمد ،محمد خان اور فقیر محمد شامل ہیں جن کا تعلق پاکپتن سے بتایا گیا ہے ۔ ،واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ایس پی کینٹ محمد نوید موقع پر پہنچ گئے جبکہ لیسکو اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔پولیس نے اس سلسلہ میں قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں