پیپلزپارٹی چوہدری نثارکےبیانات کی وجہ سےنوازشریف کاساتھ نہیں دےرہی،ڈاکٹرعاصم

نوازشریف کو اب یہ بات سمجھ لینی چاہیے،نوازشریف کی سیاسی تنہائی کے ذمےدار چودھری نثار ہیں۔مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی کی لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 10 دسمبر 2017 22:24

پیپلزپارٹی چوہدری نثارکےبیانات کی وجہ سےنوازشریف کاساتھ نہیں دےرہی،ڈاکٹرعاصم
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 دسمبر2017ء) :پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عاصم حسین نے کشیدہ صورتحال میں پیپلزپارٹی کی سابق وزیراعظم نوازشریف کی مدد نہ کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی چوہدری نثارکے بیانات کی وجہ سے نوازشریف کا ساتھ نہیں دے رہی،نوازشریف کی سیاسی تنہائی کے ذمےدار چودھری نثار ہیں۔ انہوں نے لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران بتایا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو اب یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ پیپلزپارٹی موجودہ مشکل حالات میں مسلم لیگ ن کا کیوں ساتھ نہیں دے رہی؟ انہوں نے واضح کیا کہ سابق نوازشریف کی سیاسی تنہائی کے ذمےدار چودھری نثار ہیں۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایاکہ چوہدری نثار کے بیانات کی وجہ سے پیپلز پارٹی نوازشریف کا ساتھ نہیں دے رہی۔

(جاری ہے)

واضح رہے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان میثاق جمہوریت بھی ہوا ہےکہ دونوں جماعتیں جمہوریت کے سفرکوجاری رکھنے کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دیں گی۔اس کے باجود نوازشریف کی نااہلی اور موجودہ کٹھن صورتحال پرپیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کا کھل کرساتھ نہیں دے رہی۔ لیکن اس کے برعکس یہ بھی حقیقت ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پردو بار مشکل وقت آیا۔اس دوران پیپلزپارٹی نے ہی حکومت کوسنبھالا دیا۔اب بھی پیپلزپارٹی کی قیادت پارلیمنٹ میں مسلم لیگ ن کی حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں