کراچی قتل کیس، میری بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ثبوت پیش کئے جائیں، والدین

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 11 دسمبر 2017 10:36

کراچی قتل کیس، میری بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ثبوت پیش کئے جائیں، والدین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10دسمبر ۔2017ء) کراچی میں 16سالہ علینہ قتل کیس میں بہن کے ملوث ہونے کے بعد اب ایک نیا موڑ آیا ہے۔ بہنوں کے والدین نے پولیس پر تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

علینہ کو قتل کرنے والی سگی بہن علوینہ کی والدہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پولیس نے علوینہ پر تشدد کرکے جرم قبول کروایا ہے۔ علوینہ سے چلا بھی نہیں جا رہا تھا جب اُسے ملاقات کیلئے لے جایا گیا تھا تب وہ لنگڑا کر چل رہی تھی۔ لڑکی کے والد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی ثبوت دکھائے نہیں جا رہے ۔ اگر ان کی بیٹی کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو پہلے انہیں دکھایا جائے۔ پولیس نے سارا معاملہ میڈیا میں اُٹھا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں