بھارتی فوج کا 28برسوں میں94ہزار کشمیریوں کوشہید کرنا قابل مذمت ہے‘میاں مقصوداحمد

بھارت کی ریاستی دہشت گردی قابل قبول نہیں،عالمی برادری نوٹس لے‘ امیر جماعت اسلامی پنجاب

پیر 11 دسمبر 2017 18:05

بھارتی فوج کا 28برسوں میں94ہزار کشمیریوں کوشہید کرنا قابل مذمت ہے‘میاں مقصوداحمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد نے کہاہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر کے حوالے سے قومی میڈیامیں شائع ہونے والی رپورٹس انتہائی تشویش ناک ہے،بھارتی فورسز نی28برسوں میں94877کشمیریوں کوشہید کردیاہے جن میں7099افراد کوبھارتی فوج نے عقوبت خانوں میں شہید کیااور 22862خواتین بیوہ جبکہ107674بچے یتیم ہوچکے ہیں۔

ہندوستانی فوج کے وحشیانہ مظالم کاسلسلہ یہاں پر ہی نہیں رکتا بلکہ1136خواتین کی بے حرمتی بھی بھارت کے گھنائونے چہرے کو بے نقاب کرتی ہے۔وادی میں8ہزار سے زائد افراد کو لاپتہ کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس8جولائی کو برھان مظفروانی کو شہید کرنے کے بعد سے اب تک پیلٹ گنوں سی169افراد کو ناحق شہیدجبکہ صرف ایک سال کے عرصے میں20ہزار6سوسے زائد کو زخمی کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

پیلٹ گنوں کے چھرے لگنے سی2ہزار8سو17افرادکی بینائی ضائع ہوئی ہے۔ہندوستان کی بربریت اور ظلم وتشددکی داستانیں عالمی میڈیا پر آرہی ہیں مگر مجال ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے کانوں پر جوں تک بھی رینگتی ہو۔انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بھارتی فوج کی جانب سے پوری وادی میں دفعہ144کے نفاذ کے باوجود ہزاروں لاکھوں کشمیریوں کی آواز کو دبایانہیں جاسکتا۔

کشمیریوں کی تیسری نسل تحریک آزادی کو جاری رکھنے کے لیے اپنا خون دے رہی ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے تین کروڑ عوام کو ان کا حق خودارادیت دیاجائے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ پاکستان کی22کروڑ غیور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،اس سے دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی ہے۔بھارت کی ریاستی دہشت گردی قابل قبول نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں