ْوزیراعلیٰ پنجاب کا سندر میں کرنٹ لگنے سے مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس

پیر 11 دسمبر 2017 19:05

ْوزیراعلیٰ پنجاب کا سندر میں کرنٹ لگنے سے مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس
لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقے سندر میں کرنٹ لگنے سے مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی مزدوروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں