لاہور،پنجاب کی 56 کمپنیوں نے منصوبوں پر تعینات افسران و سٹاف کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا

تنخواہوں کے پیکیج میں اضافے کیلئے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی

پیر 11 دسمبر 2017 19:12

لاہور،پنجاب کی 56 کمپنیوں نے  منصوبوں پر تعینات افسران و سٹاف کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) پنجاب کی 56 کمپنیوں کے بعد سرکاری اداروں میں بھی اپنے اپنے منصوبوں پر تعینات افسران و سٹاف کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ اس سلسلے میں محکمہ انڈسٹری پنجاب نے اپنے منصوبے کے افسران و سٹاف کے تنخواہوں کے پیکیج میں اضافے کیلئے ایک سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے سمری میں محکمہ انڈسٹری پنجاب کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تنخواہ الائونسز سمیت 14 لاکھ پچاس ہزارایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی تنخواہ الائونسز سمیت گیارہ لاکھ پچاس ہزار کرنے ڈپٹی ڈائریکٹرز کی تنخواہ0 95000 روپے کرنے ،کمپیوٹر آپریٹر کی تنخواہ تین لاکھ ماہانہ کرنے نائب قاصد کی تنخواہ اسی ہزار روپے ماہانہ کرنے پروجیکٹ کلرکوں کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ فی کس ماہانہ کرنے اور دیگر افسران کی تنخواہ سات لاکھ روپے سے گیارہ لاکھ کرنے کی سفارش کی ہے بتایاگیا ہے کہ سمری کی منظوری کی شکل میں اس مد میں پنجاب حکومت کو 56 کروڑ روپے سالانہ کا بوجھ اٹھانا پڑیگا جبکہ مجموعی طور پر تنخواہوں میں 20 کروڑ روپے اضافے کے اخراجات برداشت کرنا پڑینگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں