پاکستان آنے والے ہر غیر ملکی شہری کے ڈیٹا کا اندراج کیا جائے‘کیپٹن (ر)عارف نواز خان کی پولیس کو ہدایت

پیر 11 دسمبر 2017 21:20

پاکستان آنے والے ہر غیر ملکی شہری کے ڈیٹا کا اندراج کیا جائے‘کیپٹن (ر)عارف نواز خان کی پولیس کو ہدایت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، کیپٹن (ر)عارف نواز خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں آنے والے غیر ملکی ماہرین اور سرمایہ کاروں بالخصوص چائینز باشندوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ ائیر پورٹس پر ایف آئی اے کے ساتھ مل کر سپیشل کانٹرز بنائے جہاں پاکستان آنے والے ہر غیر ملکی شہری کے ڈیٹا کا اندراج کیا جائے اور ائیر پورٹ سے ہی انکی سیکیورٹی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کا آغاز کردیا جائے ،اس سلسلے میں پہلے کانٹرکا آغاز لاہور ائیر پورٹ سے کیا جائے اور پھر بتدریج اس کا دائرہ کا رپنجاب کے دیگر اضلاع کے ائیر پورٹس پر بھی پھیلا دیا جائے ،آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر کو ایس پی یو کے لیے مزید بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے درکار تمام ترسازوسامان کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران ہدایات دیتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس ، ایڈیشنل آئی جی ویلفئیر اینڈ فنانس محمد طاہر ، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب ،عامر ذوالفقار خان ، ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ فیصل علی رانا، ڈی آئی جی ایلیٹ فورس ،افضل محمود بٹ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ڈاکٹر حیدر اشرف،ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن لاہور رانا ایاز سلیم اور ایس ایس پی سپیشل برانچ لاہور ریجن، کیپٹن (ر) رومیل اکرم سمیت دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے ۔

اجلاس میں آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک سمیت دیگر تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کیلئے آنے والے غیر ملکی ماہرین کو سیکیورٹی کی فراہمی جہاں پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے وہیں یہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی بنیادی ذمہ داری ہے جس کے لئے ایس پی یو کے اہلکاروں کو خلوص نیت اورجذبے کے ساتھ فرائض اد اکرنے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ مختلف اضلاع میں سی پیک کی ورکنگ سائٹس پرکام میں مصروف تمام غیر ملکی ماہرین کی سیکیورٹی کیلئے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے اورسیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور عملے کو تیز رفتار گاڑیوں ، جدید ترین اسلحے سمیت درکار ضروری ساز و سامان کی فراہمی میں تاخیرنہ آنے پائے ۔

انہوں نے ڈی آئی جی ایس پی یو کو ہدایت کی کہ وہ خود اے کیٹیگری کی ورکنگ سائٹس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مہینے میں ایک بار لازمی فیلڈ وزٹ کرے اجلاس میںلاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میںسٹریٹ کرائمز کی روک تھام میں ڈولفن فورس کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا ۔آئی جی پنجاب نے سی سی پی او کو لاہور کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈولفن فورس کے پاس آٹ ہونے والے نئے دستے کو شہر کے مختلف علاقوں میں پٹرولنگ کیلئے شفٹوں میں تعینات کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر ڈولفن فورس کی پٹرولنگ میں کوئی تعطل نہ آنے پائے اجلاس میں ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماڈل ٹان اورکینٹ ڈویژن کے زیر تعمیر ڈولفن فورس کے ہیڈ کوارٹرز25دسمبر تک مکمل ہو جائیں گے جس کے فوری بعد ان کی باقاعدہ افتتاحی تقریب کے انعقاد کے بعد انہیں ایس پی ڈولفن کے سپرد کر دیا جائے گا۔

اس موقع پر انہوں نے ڈولفن فورس کے نئے دستے کو شہر میں پٹرولنگ بیٹس دینے کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں