تحفظ بیت المقدس کیلئے مسلم ممالک کو باہم متحد ہو کر پالیسیاں ترتیب دینا ہوں گی ، ڈالر اور پائونڈ کی غلامی سے نکلے بغیر فلسطین و کشمیر کے مسائل حل نہیں ہوں گے ،کشمیر، فلسطین و دیگر خطوں کے مظلوم مسلمانوں کی مددکرنا پوری مسلم امہ پر فرض ہے ،17دسمبر کو مال روڈ پر تحفظ بیت المقدس کانفرنس کے ذریعہ دنیا کو مضبوط پیغام دیں گے

امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کی وفود سے گفتگو

پیر 11 دسمبر 2017 21:30

تحفظ بیت المقدس کیلئے مسلم ممالک کو باہم متحد ہو کر پالیسیاں ترتیب دینا ہوں گی ، ڈالر اور پائونڈ کی غلامی سے نکلے بغیر فلسطین و کشمیر کے مسائل حل نہیں ہوں گے ،کشمیر، فلسطین و دیگر خطوں کے مظلوم مسلمانوں کی مددکرنا پوری مسلم امہ پر فرض ہے ،17دسمبر کو مال روڈ پر تحفظ بیت المقدس کانفرنس کے ذریعہ دنیا کو مضبوط پیغام دیں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ تحفظ بیت المقدس کیلئے مسلم ممالک کو باہم متحد ہو کر پالیسیاں ترتیب دینا ہوں گی۔ ڈالر اور پائونڈ کی غلامی سے نکلے بغیر فلسطین و کشمیر کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔کشمیر، فلسطین و دیگر خطوں کے مظلوم مسلمانوں کی مددکرنا پوری مسلم امہ پر فرض ہے۔

17دسمبر کو مال روڈ پر تحفظ بیت المقدس کانفرنس کے ذریعہ دنیا کو مضبوط پیغام دیں گے۔ ملک بھر کی سیاسی و مذہبی قیادت کو فلسطینی و کشمیری مسلمانوں کی مدد کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد کریں گے۔ پیر کو جامع مسجد القادسیہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اسرائیل غاصب سرطانی جرثومہ ہے جو فلسطین میں نصف صدی سے زائد عرصہ سے نہتے مسلمانوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دے کر دنیا کا امن برباد کرنے کی کوشش کی گئی۔ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے۔ وہ اس کے تحفظ سے کسی صورت پیچھے نہیں رہیں گے۔ مسلم امہ کا بچہ بچہ قبہ اول کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے تیارہے۔ انہوںنے کہاکہ فلسطین میں اسرائیل اور کشمیر میں بھارت نہتے مسلمانوں کیخلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود نام نہاد بین الاقوامی اداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار نے پوری حریت قیادت کو نظربند کر رکھا ہے اور حریت قائدین پر جھوٹے الزامات لگا کر گرفتاریوں کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔انڈیا ایسی حرکتوں کے ذریعہ تحریک آزادی کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے لیکن وہ اپنے ان مذمو م مقاصد میں ان شاء اللہ کامیاب نہیں ہو گا۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ بھارت بدترین مظالم کے باوجود کشمیریوں کو اپنی منزل سے پیچھے ہٹانے میں ناکام رہاہے۔

کشمیری آج یک زبان ہوکر آزادی کے نعرے لگارہے ہیں لیکن افسوس کہ پاکستانی حکمرانوں کی جانب سے ان کی مدد کیلئے وہ کردار ادا نہیں کیا جارہا جو انہیں کرنا چاہیے۔ کشمیرمیں بھارتی مظالم دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔ مظلوم کشمیری پاکستان کو اپنا سب سے بڑا وکیل سمجھتے ہیں۔ ان کی مددوحمایت سے ہمیں کسی طور پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کشمیر میں غاصبانہ قبضہ قائم رکھنے کے لیے نہتے کشمیریوں کو شہید کررہا ہے۔

ہندوستانی فوج چادراور چاردیواری کا تقدس پامال کررہی ہے اورمنظم انداز میں کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اوراس کے بغیر یہ ملک نامکمل ہے۔ کشمیریوں کو غاصب بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے‘ان کی مددوحمایت جاری رکھیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں