بھارت میں 12سالہ لڑکے نے 5سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 11 دسمبر 2017 23:25

بھارت میں 12سالہ لڑکے نے 5سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 11دسمبر 2017ء ):بھارت میں 12سالہ کمسن لڑکے نے 5سالہ معصوم لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں جنسی زیادتی کے واقعات تیزی سے بڑھتے جا رہے ہیں ،ریپ کا شکار ہونے والوں اور کرنے والوں میں کمسن بچوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ شملہ میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

جہاں مزدور والدین کی 5سالہ کمسن بچی گلی میں کھیل رہی تھی کہ محلے میں موجود 12سالہ امیر زادے کی نظر اس پر پڑی اور وہ اسے بہلا پھسلا کر الگ لے گیا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

بچی نے واقعے کے بارے میں اپنے والدین کو بتایا جس پر انہوں نے پولیس پر شکایت جمع کروا دی ۔متاثر ہ بچی کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔پولیس کی جانب سے اس معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ 

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں