ْکامیابی اورناکامی ساتھ ساتھ ،ناکامی کے ڈرسے منصوبوں کو ترک نہیں کرنا چاہیے ‘ ہمایوں سعید

حکومت فلم انڈسٹری کو ٹیکسز میں چھوٹ دینے کیساتھ مالی معاونت کا بھی اعلان کرے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

اتوار 17 دسمبر 2017 12:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) ناموراداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ اگر فلمیں بننے کا سلسلہ اسی طرح بلا تعطل جاری رہا تو انڈسٹری بہت جلد کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی ، کامیابی اورناکامی ساتھ ساتھ چلتی ہے اور ناکامی کے ڈرسے کبھی بھی منصوبوں کو ترک نہیں کرنا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکار کا کہنا تھاکہ گزشتہ کچھ سالوں سے تواتر سے فلمیں بن رہی ہیں اور اس میں کامیاب فلموں کی شرح زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری انڈسٹری کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ بڑے بجٹ کی فلمیں بنائی جا سکیں ۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ نہ صرف فلم انڈسٹری کو کم از کم دس سالوں کیلئے تمام ٹیکسز سے چھوٹ دی جائے بلکہ مالی معاونت کا بھی اعلان کیا جائے ۔ اگر حکومت اس شعبے میں جوائنٹ ونچر کرے تو بہت جلد بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ تمام لوگ بہترین کام کر رہے ہیں اور یہ اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہماری فلمیں نہ صرف کامیاب ہو رہی ہیں بلکہ سرحد پار بھی زیر بحث آتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں