کوئٹہ:دہشت گردوں کا چرچ پر حملہ، 4 افراد جاں بحق

اتوار 17 دسمبر 2017 12:57

کوئٹہ:دہشت گردوں کا چرچ پر حملہ، 4 افراد جاں بحق
کوئٹہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17دسمبر2017ء):کوئٹہ میں دہشتگردوں  نے امداد چوک چرچ پر حملہ کیا ہے ایک دہشتگر د کو گیٹ پر مار دیا گیا اور دوسرے نے خود کو خودکش جیکٹ کے ذریعے تباہ کر لیا ہے چرچ میں دعائیہ تقریب جاری تھی جس میں چار افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہو رہی ہیں اور 20سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ا مدادی ٹیمیں بھی روانہ کی جا رہی ہیں مزید جانی نقصان کا بھی خدشہ کیا جا رہا ہے زخمیوں میں سے 5کوسول ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے ،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ پولیس نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں