ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عہد کرتے ہیں،ایک دوسرے کو کمزور کرنیکی بجائے ملکی ترقی پرتوجہ دیناہو گی ‘پرویز ملک

حدیبیہ کیس میں سپریم کورٹ سے حق و صداقت پر مبنی فیصلہ سچائی اور انصاف کی فتح ہے اس سے انصاف کا بول بالا ہوا‘وفاقی وزیر تجارت

اتوار 17 دسمبر 2017 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عہد کرتے ہیںاب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں اور ان کے کارکن ایک دوسرے کو کمزور کرنے کی کوششوں پر مبنی روایتی سیاست کو ترک کرکے اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کی ترقی اورخوشحالی اور غریب عوام کی حالت بدلنے کیلئے وقف کر دیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں کارکنوں و عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ارکا ن چوہدری شہباز، غزالی سلیم بٹ، میاں مرغوب،رمضان صدیق بھٹی،سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف ،عامر خان،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،چوہدری جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حدیبیہ کیس میں سپریم کورٹ سے حق و صداقت پر مبنی فیصلہ سچائی اور انصاف کی فتح ہے اورقوم اس فیصلے پر اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کیا ہے،اس فیصلے سے حق و انصاف کا بول بالا ہوا اور یہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی کہ آخری فتح سچائی کی ہوتی ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انشااللہ آنے والا دور دہشتگردی سے پاک ہو گا،پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا، ملک میں جمہوریت کے تسلسل سے عوام کو فائدہوتاہے،ملک کی بہتری او ر ترقی کیلئے تمام لوگوں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے مسائل کا حل اور خوشحالی چاہتے ہیں اور ترقی و خوشحالی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کا محاسبہ انتخابات 2018ء میں کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کا سفر کامیابی سے طے کرے گی،پاکستان کی ترقی وخوشحالی پہلے بھی مقدم تھی، اب بھی ہے اور رہے گی، ہمارے مخالفین بعض سیاسی عناصر نے ہمیشہ ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوششیں کی ہیں اور اب بھی ایسے مذموم عزائم میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں