پی ٹی آئی ملکی اداروں کے احترام کو مقدم رکھتی ہے کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں‘انجینئر یاسر گیلانی

اتوار 17 دسمبر 2017 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہاہے کہ تحریک انصاف ملکی اداروں کے احترام کو مقدم رکھتی ہے کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں، نااہلی کے بعد پارٹی عہدہ سے استعفیٰ دے کر جہانگیر ترین نے اخلاقیات کی اعلیٰ مثال قائم کی، اقتدار اور عہدوں کے پجاری آج بھی رونا رو رہے ہیں، میاں نواز شریف کو اقتدار عزیز ہے ملک اور اداروں سے کوئی واسطہ نہیں ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف شاہدرہ آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے لئے ملک و قوم سب سے اہم ہیں۔ اصولوں کی سیاست کی وجہ سے آج تحریک انصاف ملک کی سب سے مقبول جماعت بن چکی جس کا عملی ثبوت آنے والے انتخابات میں مخالفین دیکھ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اب عوام ایسے لوگوں کو منتخب کریں گے جو ملک و قوم کے خیر خواہ ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں