چرچ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا گیا:آئی جی بلوچستان معظم انصاری

اتوار 17 دسمبر 2017 13:37

چرچ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا گیا:آئی جی بلوچستان معظم انصاری
کوئٹہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17دسمبر2017ء) : آئی جی بلوچستان معظم انصاری نے کہا ہے کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب واقع چرچ پر2خود کش حملہ آوروں نے حملہ کیا ہے ۔پولیس کی بروقت کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو گیٹ پر مار دیا گیا اور دوسرے نے اپنے آپ کو چرچ احاطہ میں دھماکہ سے اڑا لیا ہے ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے تمام چرچوں کی سکیورٹی پہلے سے الرٹ تھی جبکہ دہشتگروں کے حملے میں5افراد جان بحق اور25سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چرچ پر حملہ کرنے والے دونوں دہشتگرد خود کش حملہ آور تھے ،تمام خواتین اور بچوں کو چرچ سے نکال لیا گیا ہے ،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔حملہ کے وقت چرچ میں4سو سے زائد افراد موجود تھے جن میں خواتین کی تعداد زیادہ بتائی جا رہی ہے 

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں