عمران خان اور شاہ محمودقر یشی کی تحر یک انصاف کی سلونی بخاری کی وفات پرتعزیت کیلئے انکے گھر آمد ‘سلونی بخاری کے ذکرپر آبدیدہ

اتوار 17 دسمبر 2017 18:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور شاہ محمودقر یشی کی تحر یک انصاف کی سلونی بخاری کی وفات پرتعزیت کیلئے انکے گھر آمد ‘عمران خان سلونی بخاری کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما سلونی بخاری گزشتہ دنوں کینسر کے باعث انتقال کر گئیں تھیں،عمران خان اسلام آباد سے اوکاڑہ جانے سے قبل لاہور میں پی ٹی آئی رہنما سلونی بخاری کے گھر پہنچے اور ان کی پارٹی کیلئے خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ سلونی بخاری اچھے برے وقت میں ساتھ کھڑی رہیں،انہوں نے پارٹی کی بے لوث خدمت کی،عمران خان پی ٹی آئی رہنما سلونی بخاری کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت آبدیدہ بھی ہو گئے اس موقعہ پر شاہ محمودقر یشی اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں