نوازشریف شیرکی طرح بہادراورعمران گیدڑکی طرح بزدل ہیں،خواجہ سعدرفیق

عمران خان کوئی تحریک چلانےکےقابل نہیں،نوازشریف نے17ماہ جیل کاٹی،عمران خان5 دن نہیں کاٹ سکے۔خواجہ سعد رفیق کاعمران خان کےخطاب پر ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 دسمبر 2017 19:19

نوازشریف شیرکی طرح بہادراورعمران گیدڑکی طرح بزدل ہیں،خواجہ سعدرفیق
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 دسمبر2017ء) : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نوازشریف شیرکی طرح بہادراورعمران گیدڑ کی طرح بزدل ہیں،عمران خان کوئی تحریک چلانے کے قابل نہیں،نواز شریف نے17 ماہ جیل کاٹی،عمران خان5 دن نہیں کاٹ سکے۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کے اوکاڑا میں عوامی جلسے سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نےٹھیک کہا گیدڑ تحریک نہیں چلا سکتے۔

عمران خان کوئی تحریک چلانے کے قابل نہیں۔ کیونکہ نوازشریف شیرکی طرح بہادراورعمران گیدڑکی طرح بزدل ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف نےعالمی طاقتوں کا دباؤ مسترد کرکے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نےاستقلال سےمشرف دورمیں 17 ماہ جیل کاٹی۔ جبکہ عمران خان ڈیرہ غازی خان جیل 5 دن نہیں کاٹ سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں