مجھے تنگ کرنے کیلئے میرا پاسپورٹ تجدید نہیں کیا جارہا ،جنرل (ر) پرویز مشرف

یہ سمجھ رہےہیں کہ پاسپورٹ تجدید نہ ہونےسے میں تنگ ہورہاہوں،نااہلی پرعدالتی فیصلے سےعمران خان کی مقبولیت پرکوئی خاص اثرنہیں پڑے گا،جہانگیرترین کواچھا وزیرپایا جواپنے کام کوسمجھتاہے۔نجی ٹی وی سےخصوصی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 دسمبر 2017 19:47

مجھے تنگ کرنے کیلئے میرا پاسپورٹ تجدید نہیں کیا جارہا ،جنرل (ر) پرویز مشرف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17دسمبر2017ء) : سابق صدر مملکت جنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مجھے تنگ کرنے کیلئے میرا پاسپورٹ تجدید نہیں کیا جارہا ،یہ سمجھ رہے ہیں کہ پاسپورٹ تجدید نہ ہونے سے میں تنگ ہورہاہوں،نااہلی پر عدالتی فیصلے سے عمران خان کی مقبولیت پرکوئی خاص اثرنہیں پڑے گا،جہانگیرترین کو اچھا وزیرپایا جو اپنے کام کو سمجھتاہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نااہلی پر عدالتی فیصلے سے عمران خان کی مقبولیت پرکوئی خاص اثرنہیں پڑے گا۔جہانگیرترین کو اچھا وزیرپایا جو اپنے کام کو سمجھتاہے۔انہوں نے کہاکہ میں ضرور آؤں گا یہ غلط ہے کہ میں عدالتوں میں پیش ہونے سے ڈرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ حدیبیہ کیس ایک صاف ستھرا کیس تھا۔

(جاری ہے)

منی لانڈرنگ حدیبیہ پیپرز ملز کے ذریعے ہی کی گئی۔

شریف برادران سے دس سال کا معاہد ہ ہوا تھا کہ وہ باہر ہی رہیں گے۔حدیبیہ کیس کا سیاسی یا انتقامی پہلو نہیں تھا بلکہ یہ کرپشن کا کیس تھا۔اسی طرح نوازشریف پرہائی جیکنگ کیس بھی سیاسی نہیں تھا اس کی پوری دنیا گواہ ہے۔نوازشریف کو ہائی جیکنگ کیس میں افتخار چوہدری کی عدالت سے ریلیف ملا۔پرویز مشرف نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ ناانصافی نہیں ہورہی ہے۔بلکہ نوازشریف تو خود دوسروں کیساتھ ناانصافی کرتے ہیں۔اب مجھے تنگ کرنے کیلئے میرا پاسپورٹ تجدید نہیں کررہے ،یہ سمجھ رہے ہیں کہ میں اس اقدام سے تنگ ہورہاہوں۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں